حیدرآباد۔28جون(اعتماد نیوز) آج قومی دار الحکومت میں تین منزلہ پچاس سالہ
قدیم عمارت کے انہدام کا واقعہ پیش آیا جسکے نتیجہ میں سات افراد ہلاک
ہوگئے۔ اور امکان ہے کہ مہلوکین
کی تعداد میں اضافہ ہو۔ یہ حادثہ دہلی کے
تلسی نگر میں پیش آیا۔ڈی سی پی مدھور ورما نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں
مزید اضافہ ممکن ہے۔امدادی سرگرمیوں میں اس وقت مختلف ٹیمیں مصروف ہیں۔